امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا کے 5000 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
امریکہ: ٹیکساس میں ایک دن میں 5000 سے زیادہ کورونا کے نئے کیسز - corona pandemic in texas
ٹیکساس ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کے مطابق منگل تک ریاست میں کووڈ 19 سے 2،220 اموات ہوئی ہیں اور مصدقہ کیسز کی تعداد 120،370 ہوچکی ہے-
ریاست کے گورنرگریگ ایبٹ نے منگل کے روز ایک ٹیلی ویژن نشریات کے ذریعہ کہا تھا کہ ریاست ٹیکساس میں بہت سے لوگ ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ کووڈ 19 کا پھیلنا واقعی چیلنج نہیں ہے۔
مسٹر ایبٹ نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور حالات تشویشناک ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے گھر میں رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ جب تک ضرورت نہ ہو گھروں سے نہ نکلیں ، آپ گھر میں محفوظ ہیں۔ ٹیکساس ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کے مطابق منگل تک ریاست میں کووڈ 19 سے 2،220 اموات ہوئی ہیں اور مصدقہ کیسز کی تعداد 120،370 ہوچکی ہے۔