اردو

urdu

ETV Bharat / international

فیسبک کی سروسز متاثر ہونے سے ٹیلیگراف کی مقبولیت میں اضافہ - Facebook

ایک اعداد و شمار کے مطابق مشہور ویب سائٹ ٹیلیگرام پر صارفین کی تعداد میں 30 لاکھ کا اضافہ درج کیا گیاہے۔

فیسبک کی سروسز متاثر ہونے سے ٹیلیگراف کی مقبولیت میں اضافہ

By

Published : Mar 15, 2019, 3:40 PM IST


سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیسبک گذشتہ دن دنیا کے مختلف حصوں میں تعطلی کا شکار ہو گئی، اور مسلسل 14 گھنٹوں تک اسکی خدمات کافی حد متاثر رہی، تاہم 14 گھنٹے تک اس کی سروسز معطل ہونے کا فائدہ براہ راست ٹیلگرام نامی ایک میسیجنگ ایپ کو ہوا۔

میسجنگ ایپ ٹیلیگرام کے بانی پاﺅل ڈیورو نے اپنے ٹیلیگرام چینیل پر انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹیلیگرام کی سروسز میں 30 لاکھ صارفین کا اضافہ ہواہے۔

قابل ذکر ہے کہ صرف فیسبک کے پاس 1 ارب 30 کروڑ سے زائد لوگ اس سے جڑتے ہیں، جبکہ30 لاکھ صارفین کے اچانک سے اضافے نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

ٹیلیگرام کے بانی نے 30 لاکھ صارفین اور فیس بک سروسز کے معطل ہونے کا تذکرہ تو نہیں کیاہے، تاہم فیس بک کو طنز کا نشانہ بنایا کہ ان کی سروسز حقیقی پرائیویسی فراہم کرنے کے ساتھ ہر ایک کو لامحدود اسپیس دیتی ہے۔

خیال رہے کہ ٹیلیگرام فیس بک اور انسٹاگرام سے بالکل مختلف ایپ ہے اور بنیادی طور پر واٹس ایپ کی طرح کام کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details