امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے سین فورڈ میں انتخابی مہم کے جلسے میں کہا کہ 'میں گذشتہ انتظامیہ کے تباہ کن جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹ گیا۔ الیکشن جیتنے کے بعد ممکن ہے کہ ہم پہلی بات چیت ایران کے ساتھ ہی کریں گے کیونکہ اس کی جی ڈی پی میں 28 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔'
گذشتہ ماہ کے آخر میں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ نومبر کے صدارتی انتخابات کے نتائج سے قطع نظر، امریکہ ایران کے بارے میں اپنی موجودہ پالیسی کے ساتھ عمل پیرا رہے گا۔