ٹرمپ نے جمعرات کی دیر رات اس ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں۔
اس ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکہ میں چین کی بائٹ ڈانس کمپنی اور اس سے منسلک دیگر کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے لین دین پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ امریکہ میں اب کوئی بھی شخص یا کمپنی بائٹ ڈانس کے ساتھ کوئی لین دین نہیں کرپائے گی۔
ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق چین کے موبائل ایپ کے امریکہ میں پھیلاؤ سے ملک کی قومی سلامتی ، خارجہ پالیسی اور معیشت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے اس لئے ایسے موبائل ایپ خاص طور پر ٹک ٹاک پر کارروائی کرنا ضروری ہے۔ یہ ایگزیکٹو آرڈر دستخط ہونے کے 45 دن بعد نافذالعمل ہوگا۔