طالبان نے اگست میں انخلا کے دوران کابل ہوائی اڈے پر امریکہ کی فائرنگ سے متعلق اقوام متحدہ اور دیگر حکام کے ساتھ شکایات درج کروانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
یہ بات اس وقت سامنے آئی جب پینٹاگون نے گذشتہ جمعہ کو اعتراف کیا کہ 29 اگست کو افغانستان میں ڈرون حملہ ایک افسوسناک غلطی تھی جس میں سات بچوں سمیت 10 شہری ہلاک ہوئے تھے۔
افغانستان کے نائب وزیر ثقافت و اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے سپوتنک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا۔ عام طور پر ہوائی اڈے کے آس پاس اور کابل میں ہونے والی کارروائیوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت سو سے زائد عام شہریوں کی موت ہوئی۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ انصاف کا سوال ہے۔ یہ انسانیت کے خلاف ہے۔ ہمارا اصرار ہے کہ اس کو تسلیم کیا جانا چاہیے اور ہم اقوام متحدہ اور دیگر حکام کے ساتھ شکایت درج کرائیں گے۔