اردو

urdu

ETV Bharat / international

تائیوان کو امریکی اسلحے کی فراہمی کی ضرورت: ایڈمرل ڈیوڈسن - فوجی صلاحیت کا سامنا تائیوان آئندہ چھ برسوں کے دوران کیسے کرے گا

امریکی ایڈمرل فلپ ڈیوڈسن نے کہا ہے کہ تائیوان کو طاقتور امریکی اسلحے کی فراہمی کی جانی چاہیے تاکہ وہ دفاعی شعبے میں کسی بھی طرح کے چیلینج کا سامنا کر سکے۔

taiwan needs us arms supplies syas us admiral philip davidson
تائیوان کو امریکی اسلحے کی فراہمی کی ضرورت: ایڈمرل ڈیوڈسن

By

Published : Mar 5, 2021, 1:16 PM IST

امریکی فوج کے انڈو پیسیفک کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل فلپ ڈیوڈسن نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو تائیوان کو طاقتور اسلحے کی فراہمی کی حکمت عملی کو آگے بڑھانا چاہیے تاکہ وہ چینی خطرے کا سامنا کرسکے۔


ایڈمرل فلپ ڈیوڈسن نے ہوائی میں امریکی انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ پوڈ کاسٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کی فوجی صلاحیت کو بڑھانا امریکی حکمت عملی کا ایک بہت اہم پہلو ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں جمہوری نظام کمزور ہو رہا ہے: فریڈم ہاؤس کی رپورٹ

امریکہ میں معیشت کے لیے 1.9 ٹریلین ڈالر کا راحت پیکیج

تائیوان کو طاقتور امریکی اسلحے کی فراہمی کی جانی چاہیے تاکہ وہ دفاعی شعبے میں کسی بھی طرح کے چیلینج کا سامنا کر سکے۔

ایڈمرل فلپ ڈیوڈسن نے کہا کہ 'میں اس تعلق سے بہت فکر مند ہوں کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی فوجی صلاحیت کا سامنا تائیوان آئندہ چھ برسوں کے دوران کیسے کرے گا کیونکہ پی ایل اے کے پاس جدید ترین جنگی طیارے اور بم برسانے والے طیارے ہیں'۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details