امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو قوم سے ٹیلی ویژن خطاب میں نسل پرستی کو "قوم کی روح پر بدنما داغ" قرار دیا۔ بائیڈن نے یہ باتیں تب کہیں جب مشرقی شہر منیاپولس میں ایک جیوری نے سفید فام پولیس افسر ڈیرک چوون کو سیاہ فام جارج فلائیڈ کو جان بوجھ کر دم گھوٹنے کا مجرم پایا۔
جو بائیڈن نے کہا "یہ دن دہاڑے کیا گیا قتل تھا۔ اس سے دنیا کو معلوم ہوا کہ یہاں نسل پرستی کس قدر سرایت کر چکی ہے، یہ نسل پرستی ہمارے ملک پر بدنما داغ ہے۔ آج کا فیصلہ مستقبل، اور انصاف کی جانب ایک اہم قدم ہے۔'
انہوں نے کہا 'پولیسنگ اور ہمارے نظام میں موجود نسل پرستی کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔ لیکن انہوں نے مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ تشدد کو ختم کریں۔'