امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی نتائج سے متعلق سپریم کورٹ کوئی حتمی فیصلہ کر سکتی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ 'ہمیں یقین ہے کہ ہم انتخابات آسانی سے جیت جائیں گے۔ ہمارا ماننا ہے کہ انتخابی نتائج کے حوالے سے بہت ساری درخواستیں دائر کی جائیں گی کیونکہ ہمارے پاس انتخاب میں دھاندلی کے کافی ثبوت ہیں۔ شاید ملک کی اعلی عدالت اس کا فیصلہ کرسکتی ہے'۔