اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسٹیفن بیگن امریکہ کے نائب وزیر خارجہ نامزد - اسٹیفن بیگن امریکہ کے اگلے نائب وزیر خارجہ نامزد

وائٹ ہاؤس کی جمعرات کو جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق 'آج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسٹیفن ای بیگن کو نائب وزیر خارجہ نامزد کئے جانے کا اعلان کیا'۔

اسٹیفن بیگن امریکہ کے اگلے نائب وزیر خارجہ نامزد

By

Published : Nov 1, 2019, 3:06 PM IST

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن بیگن کو نائب وزیر خارجہ نامزد کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جمعرات کو جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق 'آج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسٹیفن ای بیگن کو نائب وزیر خارجہ نامزد کئے جانے کا اعلان کیا'۔

سینیٹ کی منظوری ملنے کے بعد وہ موجودہ نائب وزیر خارجہ جان سلیوان کی جگہ لیں گے۔ انہیں روس میں امریکہ کا اگلا سفیر بنایا گیا ہے۔

واضح ر ہے کہ سنہ 2018 میں امریکہ کے سبکدوش ہونے والے وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے شمالی کوریا کے نیو کلیائی پروگرام کی نگرانی کے عمل کے لیے بیگن کو شمالی کوریا کا خصوصی نمائندہ مقرر تھا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details