اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ: کرسٹوفر کولمبس کا مجسمہ منہدم کر دیا گیا - کرسٹوفر کولمبس کا مجسمہ منہدم

در اصل کرسٹوفر کولمبس کو سودیشی کا علم بردار مانا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیاہ فام طبقہ انہیں نفرت کی نظر سے دیکھنے لگا ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Jun 11, 2020, 5:41 PM IST

امریکی پولیس نے بتایا کہ حالیہ مظاہروں کے دوران امریکہ کی شمال مشرقی ریاست میسا چوسٹس کے دارالحکومت بوسٹن میں کرسٹوفر کولمبس کے مجسمے کو منہدم کر دیا گیا۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق کولمبس کے مجسمے کو منہدم کیے جانے سے متعلق یہ تیسری رپورٹ ہے۔ اس سے قبل ریاست مینیسوٹا میں بھی کولمبس کے مجسمے کو منہدم کیا گیا تھا۔

در اصل کرسٹوفر کولمبس کو سودیشی کا علم بردار مانا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیاہ فام طبقہ انہیں نفرت کی نظر سے دیکھنے لگا ہے۔

حال ہی میں امریکہ کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں 'کولمبس ڈے' کو 'انڈجینس ڈے' کے نام سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

کرسٹوفر کولمبس کی پینٹنگ

کرسٹوفر کولمبس ایک بحری مہم جو تھے،جنہوں نے 15 ویں صدی میں امریکہ کو دریافت کیا تھا۔ کولمبس کی پیدائش سنہ 1451ء میں جنوا اٹلی میں ہوئی۔

ملکہ فرڈینینڈ ازابیلا نے انہیں چھوٹے جہاز دیے جن سے انہوں نے سنہ 1492ء میں امریکہ کو دریافت کیا۔ کولمبس کی اس دریافت نے دریافتوں، مہم جوئی اور نوابادیوں کا ایک نیا سلسلہ کھول کر تاریخ کے دھارے کو بدل دیا۔ کولمبس کا انتقال سنہ 1506ء میں ہوا۔

موت کے بعد کولمبس کی لاش کو متعدد بار متعدد جگہوں پر دفنایا گیا اور نکالا گیا۔ اس طرح یہ ایسے پہلے شخص کہے جاتے ہیں جن کی لاش کے ساتھ یہ سلوک کیا گیا ہے۔

بوسٹن میساچوسٹس کا سب سے بڑا شہر اور دارالحکومت بھی ہے۔ بوسٹن ایک تاریخی، باقیات اور قدیم ترین شہر ہے اور بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ بوسٹن امریکا کا تعلیمی دارالحکومت بھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details