اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسپیس ایکس ڈریگن نے خلیج میکسیکو میں اتر کر تاریخ رقم کر دی - ناسا اور اسپیس ایکس کاڈریگن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈریگن کریو اینڈیور کی محفوظ واپسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'سبھی کا شکریہ! ناسا کے خلاباز دو ماہ کے مشن کے بعد زمین پر واپس آئے ہیں'۔

اسپیس ایکس ڈریگن نے خلیج میکسیکو میں اتر کر تاریخ رقم کردی
اسپیس ایکس ڈریگن نے خلیج میکسیکو میں اتر کر تاریخ رقم کردی

By

Published : Aug 3, 2020, 1:37 PM IST

ناسا اور اسپیس ایکس کا ڈریگن کریو اینڈیور نے اتوار کی سہ پہر خلیج میکسیکو میں لینڈ کر کے تاریخ رقم کردی۔

اسپیس ایکس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اس سے منسلک ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ناسا کے دو خلابازوں کو اسپلیش ڈاؤن (پیراشوٹ سے اترنے) کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ خلائی جہاز صبح 2.48 بجے پینسکولا کے ساحل پر اترا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈریگن کریو اینڈیور کی محفوظ واپسی کی تعریف کی۔

ٹرمپ نے کہا ک'سبھی کا شکریہ! ناسا کے خلاباز دو ماہ کے مشن کے بعد زمین پر واپس آئے ہیں'۔

ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم برڈین اسٹائن نے ٹویٹ کیا کہ اس دوران موسم شاندار تھا۔ یہ واقعی ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ اس سے پہلے وہ زمین کی فضا میں داخل ہونے کے ساتھ ہی پیراشوٹ استعمال کرنے میں کامیاب رہا تھا۔'

اس کیپسول میں سوار خلائی مسافر میں سے ایک پائلٹ ڈگ ہر لے نے ریڈیو پر بات چیت میں کہا کہ یہ حقیقت میں ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ اسپیس ایکس اور ناسا کا 45 سال میں خلا ئی مسافر سمندر میں اترا ہے۔

یہ بھی بڑھیں: فرینڈشپ ڈے: مودی اور اسرائیلی صدر کی ایک دوسرے کو مبارکباد

واضح رہے کہ 'امریکہ نے 2011 کے بعد پہلی بارانسان کو خلا میں بھیجا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details