سال 2020 کا آخری سورج گہن پیر کے روز نظر آئے گا۔ سال کا آخری سورج گہن 14 دسمبر کو چلی اور ارجنٹینا کے کچھ علاقوں میں سہ پہر میں دیکھا جاسکے گا جبکہ جنوبی امریکہ، جنوب مغربی افریقہ اور انٹارکٹیکا کے کچھ علاقوں میں موسم کی صورتحال کے حساب سے جزوی سورج گہن نظر آئے گا۔
آئندہ برس 2021 میں کل دو سورج گہن نظر آنے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ اس برس 10 جون کو پہلا سورج گہن دیکھا گیا تھا اور دوسرا سورج گہن 4 دسمبر کو دیکھا گیا تھا۔
اس برس بھارت میں سورج گہن نظر نہیں آئے گا۔ سورج گہن 14 دسمبر کو 7:30 اے ایم سے 15 دسمبر 12:23 اے ایم کے درمیان نظر آئے گا اور بھارت میں تب تک سورج غروب ہوچکا ہوگا۔