شمالی میکسیکو کے سرحدی صوبے سونورا میں منگل کے روز سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ دو بسوں میں زبردست ٹکر کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا۔ ان بسوں میں مزدور سوار تھے۔
یہ بسیں نوشے بونا کان کے ملازمین کو لے کر جا رہی تھی تبھی منگل کے روز صبح سویرے حادثے کا شکار ہو گئی۔
دونوں بسوں میں ایک چھوٹی بس تھی جس نے زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔