میکسیکو کے خلیج ساحل پر واقع جیل میں قیدیوں کے دو گروہ کے مابین گزشتہ روز ہوئے تصادم میں چھ قیدی ہلاک ہوگئے جبکہ نو زخمی ہیں۔
اس معاملے میں تباسکو اسٹیٹ کی پولیس نے بتایا کہ یہ تصادم ریاست کے دارالحکومت ولاہرموسہ میں واقع ایک جیل کے صحن میں پیش آیا۔ قیدیوں نے دیسی ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا، جس میں میکسیکو میں عام طور پر استعمال ہونے والا بلیڈ بھی شامل ہے۔