اردو

urdu

ETV Bharat / international

Bilateral talks between the US and Russia: امریکہ اور روس کے دورمیان دو طرفہ مذاکرات - Strategic stability negotiations

امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس (US State Department spokesman Ned Price) نے کہا کہ نائب وزیر خارجہ شیرمن نے خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خودمختار قوموں کو اپنے اتحاد کا انتخاب کرنے کی آزادی کے بین الاقوامی اصولوں کےلئے امریکہ کے پرعزم ہونے پر زور دیا۔

Sherman reaffirms
Sherman reaffirms

By

Published : Jan 10, 2022, 1:47 PM IST

امریکہ کے نائب وزیر خارجہ وینڈی شیرمن (US Deputy Secretary of State Wendy Sherman) نے روس کے نائب وزیر خارجہ سرغئی ریابکووف (Russian Deputy Foreign Minister Sergei Ryabkov) سے آئندہ اسٹریٹجک اسٹیبلٹی ڈائلاگ (ایس ایس ڈی)کے مسئلوں پر بات چیت کی ہے۔

یہ اطلاع امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس (US State Department spokesman Ned Price) نے اتوار کو دی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کے درمیان بات چیت اتوار کو جنیوا میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:روسی اور امریکی سفیروں کی واشنگٹن اور ماسکو واپسی پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ ’’امریکہ کے نائب وزیر خارجہ اور روس کے نائب وزیرخارجہ نے دوطرفہ مسئلوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریق اسٹریٹجک استحکام کے مذاکرات کے تحت (Strategic stability negotiations) 10 جنوری کی غیر معمولی میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ نائب وزیر خارجہ شیرمن نے خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خودمختار قوموں کو اپنے اتحاد کا انتخاب کرنے کی آزادی کے بین الاقوامی اصولوں کےلئے امریکہ کے پرعزم ہونے پر زور دیا۔‘‘

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details