اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ: شکاگو میں فائرنگ کے دوران کئی ہلاک - پولیس اہلکار زخمی

اس واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے۔

several killed in Chicago shooting
امریکہ: شکاگو میں فائرنگ کے دوران کئی ہلاک

By

Published : Jan 11, 2021, 12:26 PM IST

شکاگو ٹریبون کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق شکاگو میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک اور چار افراد کو زخمی کردیا۔

شکاگو کے سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈیوڈ براؤن کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت جیسن نائٹینگل (32) کے نام سے ہوئی ہے، جو پولیس سے جھڑپ کے دوران مارا گیا۔ تاہم اس واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 1:50 بجے پیش آیا جب مشتبہ شخص نے شکاگو یونیورسٹی میں 30 سالہ طالب علم کو گیریج میں گھس کر گولی مار دی۔ وہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

تاہم فائرنگ کا مقصد واضح نہیں ہے۔

این بی سی شکاگو نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ متاثرین میں ایک 17سالہ لڑکا بھی ہے۔شکاگو پولیس محکمے نے چھٹیوں لمبے اختتامی ہفتے میں امریکی شہروں میں جرائم میں اضافے کے پیش نظر ایک ہزار اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details