اردو

urdu

ETV Bharat / international

یو ایس میوزک فیسٹیول میں بھگدڑ، آٹھ افراد ہلاک

امریکا میں میوزک فیسٹیول کے دوران بھگدڑ کے واقعے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہیوسٹن، ٹیکساس میں ایسٹرو ورلڈ فیسٹیول کی پہلی رات بھگدڑ مچنے سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

several killed at us music festival
یو ایس میوزک فیسٹیول میں حادثہ، آٹھ افراد ہلاک

By

Published : Nov 6, 2021, 4:06 PM IST

امریکی ریاست ٹیکساس میں میوزک فیسٹیول کی پہلی رات کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ ایمرجنسی رسپانس اہلکار نے اس بات کی جانکاری دی۔

ہیوسٹن شہر کے فائر چیف نے جمعہ کی رات کو ایسٹرو ورلڈ فیسٹیول میں ہلاکتوں کی تصدیق کی۔ یہ واقعہ ریپر ٹریوس سکاٹ کی پرفارمنس کے دوران پیش آیا۔

ہیوسٹن کے فائر چیف سیموئل پینا نے کہا کہ "آج رات ہمارے پاس کم از کم آٹھ ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ اموات کی وجوہات کا ابھی تک علم نہیں ہو سکا ہے۔

پینا نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقامی وقت کے مطابق رات 9:15 بجے (12:15 GMT) اسٹیج کے ارد گرد کافی زیادہ ہجوم جمع ہونا شروع ہوا تھا۔ اسی دوران لوگ سانس لینے کی دشواری کی وجہ سے باہر نکلنے لگے۔

ہیوسٹن پولیس کے ایگزیکٹو اسسٹنٹ چیف لیری سیٹر وائٹ نے کہا "یہ سب ایک ساتھ ہوا۔ ایسا لگتا تھا کہ یہ صرف کچھ منٹوں کے دوران ہوا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "اچانک ہمارے پاس بہت بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے جس میں سے بہت سے لوگ کو دل کا دورہ پڑ رہا تھا اور بہت سے لوگ سانس لینے میں پریشانی کا سامنا کر رہے تھے۔"

یہ بھی پڑھیں

ہیوسٹن کے فائر چیف سیموئل پینا نے کہا کہ عہدیداروں نے 17 افراد کو فوار ہسپتال میں منتقل کیا، جن میں 11 افراد ایسے تھے جن کو دل کا دورہ پڑ رہا تھا۔ این آر جی پارک میں جائے وقوعہ پر بھی بہت سے لوگوں کا علاج کیا گیا، جہاں پر پہلے سے ایک فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا تھا۔

میوزک ایونٹ کو دو راتوں تک چلنا تھا جس میں بہت سے میوزک پرفارم ہونے تھے لیکن ہلاکتوں کے بعد دوسرے دن کے پروگرام کو منسوخ کر دیا گیا۔ فیسٹیول میں تقریباً 50,000 افراد نے شرکت کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details