اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارتی نژاد امریکی ڈاکٹر ویوک مورتی امریکی سرجن جنرل مقرر - سرجن جنرل کابینہ کا ممبر نہیں ہوتا

ڈاکٹر ویوک مورتی اس عہدے پر دوسری بار فائز ہوں گے۔

Vivek Murthy
Vivek Murthy

By

Published : Mar 24, 2021, 1:59 PM IST

امریکی سینیٹ نے ویوک مورتی کو سرجن جنرل کے طور پر مقرر کرنے کی تصدیق کی ہے۔ دوسری بار وہ اس عہدے پر فائز ہوں گے۔

منگل کے روز وہ صدر جو بائیڈن کے سینیٹ سے منظوری حاصل کرنے والے پہلے بھارتی امریکی نامزد امیدوار بن گئے۔

سات ریپبلکن نے ان کی حمایت میں ڈیموکریٹک کا ساتھ دیا کیونکہ انہون نے بندوق کے تشدد کو "عوامی صحت کا بحران" قرار دیا اور بندوق کی ملکیت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سینیٹ کی جانب سے بندوق کے سخت کنٹرول کی وکالت اس وقت کی گئی جب اس سے ایک روز قبل کولوراڈو ریاست کے بولڈر میں فائرنگ کے دوران دس افراد ہلاک ہو گئے اور ایک ہفتہ قبل اٹلانٹا میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ویوک مورتی نے 2014 میں حاصل 51 ووٹ کے مقابلے اس بار 6 زیادہ ووٹ حاصل کئے، جب انہیں امریکی سابق صدر براک اوبامہ نے اس عہدے پر مقرر کیا تھا۔

ایک ڈیموکریٹ سینیٹر، جو منچن، جنہوں نے 2014 میں ویوک مورتی کے خلاف ووٹ دیا تھا، نے منگل کو ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مورتی نے سرجن جنرل کی حیثیت سے غیرجانبدار رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس یقین کی تصدیق کی ہے کہ اس حالت کے لئے بندوق کے مالک امریکیوں کی اکثیریت ذمہ دار ہے۔

مورتی نے صدر جو بائیڈن کی ہیلتھ پالیسی کے مشیر کی حیثیت سے مہم کے ساتھ کام کیا اور منتقلی کے دوران ان کے کووڈ 19 مشاورتی بورڈ کے شریک صدر تھے جن کی مدد سے انتظامیہ کو وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے تیار کیا گیا تھا۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مورتی کو اقتدار سنبھالنے کے بعد برطرف کردیا تھا اور جو بائیڈن نے اسی عہدے پر انہیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سرجن جنرل 6،000 سے زیادہ وردی والے میڈیکل آفیسرز پر مشتمل پبلک ہیلتھ سروس کمیشنڈ کور کا سربراہ ہوتا ہے۔

سرجن جنرل کابینہ کا ممبر نہیں ہوتا ہے بلکہ سیکریٹری برائے صحت اور انسانی خدمات کے تحت کام کرتا ہے لیکن اس کے پاس نائب ایڈمرل ہوتا ہے اور رینک کے مطابق وردی پہنتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details