اردو

urdu

By

Published : Apr 22, 2021, 5:02 PM IST

ETV Bharat / international

واشنگٹن: پارلیمانی کمیٹی نے چین اسٹریٹجک بل کو منظوری دے دی

بل کے مطابق امریکہ بھارت کے ساتھ ایک وسیع عالمی اسٹریٹجک شراکت دار سے اپنی وابستگی کی توثیق کرتا ہے اور بھارت کے ساتھ دوطرفہ دفاعی مشاورت اور تعاون کو مزید تقویت دیتا ہے۔

senate committee approves
senate committee approves

سینیٹ کی ایک اہم کمیٹی نے دیگر چیزوں کے علاوہ کواڈ گروپ کی حمایت کرنے اور بھارت کے ساتھ سلامتی تعلقات کو بڑھانے کے لئے، اہم چین اسٹریٹجک بل کی حمایت اور توثیق کی ہے۔

کواڈ گروپ، جو چوکور سلامتی مذاکرات کے طور پر جانا جاتا ہے، میں امریکہ، بھارت، آسٹریلیا اور جاپان شامل ہیں۔ 2007 میں اپنے قیام کے بعد سے چار ممبر ممالک کے نمائندوں کی وقتاً فوقتاً ملاقات ہوتی رہی ہے۔

چار ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں نے گذشتہ ماہ صدر جو بائیڈن کے زیر اہتمام تاریخی سمٹ میں شرکت کی تھی۔

سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے بدھ کے روز تین گھنٹے کی بحث اور متعدد ترامیم کے ساتھ 21 ووٹوں کے ساتھ اسٹریٹجک مقابلہ ایکٹ کو منظوری دے دی۔

اس بل کے مطابق امریکہ بھارت کے ساتھ ایک وسیع عالمی اسٹریٹجک شراکت دار سے اپنی وابستگی کی توثیق کرتا ہے اور اس ملک کے ساتھ دوطرفہ دفاعی مشاورت اور تعاون کو مزید تقویت دیتا ہے۔

اس نے امریکی حکومت سے اپیل کی کہ وہ بھارت کے ساتھ قریبی مشاورت کرے اور ان علاقوں کی نشاندہی کرے جہاں وہ خطے میں چین کی وجہ سے ہونے والے معاشی اور سلامتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بھارت کی کوششوں میں سفارتی اور دیگر مدد فراہم کرسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details