روس کی جانب سے خلاء میں اپنے سیٹلائٹ کو میزائل سے تباہ کرنے کے ٹسٹ کی امریکہ نے شدید مذمت کی ہے۔
امریکی افسران کا کہنا ہے کہ زمین سے کئے گئے اس میزائل حملہ سے متعلق امریکہ کو پیشگی اطلاعات نہیں دی گئی تھیں، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے روسی اقدام کو غیرذمہ دارانہ اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تجربے سے سیٹلائٹ کے پندرہ سو سے زائد بڑے اور لاکھوں چھوٹے ٹکڑے خلا میں بکھر گئے ہیں جو تمام ملکوں کے مفادات کے لئے خطرہ ہیں۔