اردو

urdu

ETV Bharat / international

'پوتن صدارتی انتخاب میں بائیڈن کو کمزور کرنا چاہتے تھے'

امریکی قومی انٹیلیجنس کونسل کی ایک رپورٹ میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کو 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو کمزور کرنے کے لئے کچھ روسی سرکاری عہدیداروں کو مقرر کیا گیا تھا۔

Russia Tried To Help Trump
'پوتن صدارتی انتخاب میں بائیڈن کو کمزور کرنا چاہتے تھے'

By

Published : Mar 17, 2021, 1:24 PM IST

امریکی قومی انٹیلیجنس کونسل نے منگل کے روز ایک رپورٹ میں اس کا انکشاف کیا۔

رپورٹ کے مطابق کونسل نے کہا کہ 'ہم نے اس بات کا پتہ لگایا ہے کہ پوتن نے روسی حکومت کے کچھ عہدیداروں کو صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کی نامزدگی کو کمزور کرنے کا کام سونپا تھا'۔

روسی عہدیداروں کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعویداری کو مضبوط کرنے، ووٹنگ کے عمل پر امریکی عوام کے اعتماد کو مجروح کرنے اور امریکہ میں سماجی و سیاسی عمل کو درہم برہم کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔

روسی عہدیداروں نے امریکی انٹیلیجنس ڈپارٹمنٹ کے ان دعووں کو مسترد کر دیا ہے جو انھوں نے امریکہ میں سیاسی بدعنوانی جیسے اصلی امور سے توجہ ہٹاتے ہوئے روس کو بدنام کرنے کے لیے لگایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details