نو منتحب امریکی صدر جو بائیڈن کو 'نئے صدر' کے طور پر تسلیم کرنے کے ضمن میں اب بھی سیاسی حلقوں میں کئی طرح کی تشویش لاحق ہے۔ امریکی کانگریس میں موجود ری پبلکن اراکین کے درمیان اب بھی جو بائیڈن کے صدر بننے کے سلسلے میں الگ الگ رائے ہے۔
جو بائیڈن کو حاصل کردہ انتخابی ووٹنگ میں برتری اور صدارتی انتخابات کی فتح کے باوجود اب بھی ری پبلکن اراکین ڈیموکریٹک پارٹی کی فاتح کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہے۔
- انتخابی فتح کا اعتراف:
امریکی کانگریس کے 249 ری پبلکن میں سے صرف 27 اراکین نے صدر منتخب ہونے والے جو بائیڈن کی موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی فتح کو تسلیم کیا۔
واشنگٹن پوسٹ کے ایک سروے کے مطابق امریکی کانگریس میں شامل دو ری پبلکن ٹرمپ کو صدارتی انتخابات کا فاتح سمجھتے ہیں، اگرچہ شواہد ظاہر ہونے کے باوجود بیشتر اراکین میں تشویش باقی ہے جبکہ ری پبلکن پارٹی کے 220 اراکین نے اس بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔