اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ کے بجٹ میں ریکارڈ خسارہ

امریکی محکمہ خزانہ، وہائٹ ہاوس منیجمنٹ اور بجٹ کے دفتر کی طرف سے سنیچر کو جاری سرکاری اعدادو شمار کے مطابق بجٹ خسارہ اس برس 30ستمبر تک 2.1کھرب ڈالر تھا جو گزشتہ برس کے مقابلہ زیادہ ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Oct 17, 2020, 8:29 PM IST

عالمی وبا کورونا وبا سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں وفاقی بجٹ خسارہ مالی سال 2020میں ریکارڈ 3.1کھرب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ، وہائٹ ہاوس منیجمنٹ اور بجٹ کے دفتر کی طرف سے سنیچر کو جاری سرکاری اعدادو شمار کے مطابق بجٹ خسارہ اس برس 30ستمبر تک 2.1کھرب ڈالر تھا جو گزشتہ برس کے مقابلہ زیادہ ہے۔

بجٹ ریکارڈ خسارہ سے صاف پتہ چلتا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مارچ کے آخر میں کورونا کے قہرکی وجہ سے عوامی صحت کی حفاظت اور زیادہ متاثرہ صنعتوں، کاروباریوں اور افراد کی حمایت کرنے کے لئے کانگریس نے 2.2کھرب کے راحتی پیک کا اعلان کیا تھا۔

وفاقی بجٹ کے لئے ایک غیرجانبدارنگراں گروپ کمیٹی کی صدر مایا میکگنس نے کہا کہ امریکی حکومت کا مالی سال 21 کھرب ڈالر کے قرض کے ساتھ ختم ہوا جس کا مطلب ہے کہ قرض اب ایک سال کی اقتصادی پیداواری قیمت سے کئی گنا زیادہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور صدارتی امیدوار جو بڈین کے ایجنڈہ کو خیال میں رکھتے تو 2030تک مجموعی گھریلو پیداوار کا کم از کم 125فیصد تک قرض میں پہنچ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہایت افسوسناک ہے کہ مسٹر ٹرمپ اور مسٹر بڈین انتخابی وعدو ں میں عوامی صحت اور چکٹکس صنعتوں کی حمایت کرنے کے بجائے کئی گنا زیادہ قرض دینے کی بات کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details