اردو

urdu

By

Published : Mar 5, 2020, 3:27 PM IST

ETV Bharat / international

'ملک کی بہتری کیلئے چھ چھ بچے پیدا کریں'

وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'وہ ملک کی بہتری کیلئے چھ چھ بچے پیدا کریں'۔

'ملک کی بہتری کیلئے چھ چھ بچے پیدا کریں' وینزویلا کے صدر نکولس مدورو
'ملک کی بہتری کیلئے چھ چھ بچے پیدا کریں' وینزویلا کے صدر نکولس مدورو

میڈیا رپورٹس کے مطابق خواتین سے متعلق نیشنل ہیلتھ کیئر پلان کے فروع کیلئے ایک ٹی وی پروگرام میں صدر نکولس مدورو کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ 'وہ عورتوں سے کہہ رہے ہیں کہ زیادہ بچے پیدا کرتی رہیں۔خدا آپ پر رحمت عطا فرمائے کہ آپکے ننھے منے لڑکے لڑکیوں کی زندگی میں برکت دے'۔

انہوں نے کہا کہ ہر عورت کو کم از کم چھ بچے پیدا کرنے چاہئیں۔

وینزویلا کی عوام تائید کرتے ہوئے

یاد رہے کہ وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر جوآن گائڈو کو امریکہ سمیت 50 سے زیادہ ممالک وینزویلا کا عوامی رہنما مانتے ہیں جبکہ مادوروفوج کی حمایت کی بدولت ملک کے اقتدار پر قابض ہیں ۔

واضح رہے کہ وینزویلا اس وقت سخت معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے جبکہ خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details