اردو

urdu

ETV Bharat / international

پوتن اور ٹرمپ کی فون پر بات چیت کی - Israel president

پوتن اور ٹرمپ نے کورونا وائرس کے تعلق سے فون پر بات چیت کی۔ دونو ں نے ایک دوسرے کو دوسری عالمی جنگ کی فتح کی 75 ویں سالگرہ پر مبارک بادی پیش کی۔

پوتن اور ٹرمپ کی فون پر بات چیت کی
پوتن اور ٹرمپ کی فون پر بات چیت کی

By

Published : May 8, 2020, 2:24 PM IST

روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے تعلق سے جمعرات کو فون پر بات چیت کی اور اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کو دوسری عالمی جنگ کی فتح کی 75 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔

روسي حکومت کا مرکز تصور کئے جانے والے کریملن نے ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی کہ' کورونا وائرس کے سبب پیدا شدہ حالات کے سلسلے میں کی گئی بات چیت میں دو طرفہ تعاون کے مثبت اشارہ ملے ہیں۔ بات چیت میں کورونا وائرس کے سلسلے میں باہمی تال میل کو مزید فروغ دینے پر رضا مندی ظاہر کی گئی'۔

انہوں نے بتایا کہ' امریکہ نے روس کو ا مداد کے طور پر ڈاکٹرز اور سامان بھیجنے کی بھی پیشکش کی ہے'۔

کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس وقت کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دوسری عالمی جنگ کی فتح کی 75 ویں سالگرہ پر ایک دوسرے کو مبارک باد بھی دی۔

دونوں رہنماؤں نے بات چیت کے دوران اس بات پر رضامندی ظاہر کی کہ دونوں ملک مل کر اسٹریٹجک استحکام کو یقینی بنانے، عسکریت پسندوں کا مقابلہ کرنے، علاقائی تنازعات کا حل کرنے اور وبا کا مقابلہ کرنے جیسے کئی مسائل پر پیش رفت کر سکتے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details