روس کے صدر ولادیمیر پوتن Russian President Vladimir Putin اور امریکی صدر جو بائیڈن منگل کے روز ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دو طرفہ تعلقات Russia US bilateral relations کے ساتھ ساتھ جنیوا سربراہی اجلاس میں سامنے آنے والے نتائج کے نفاذ پر بات چیت کریں گے۔ روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔
متری پیسکوف نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، "یقیناً اس پر بات کرنا ضروری ہے کہ جون کے مہینے میں جنیوا میں ہونے والی چوٹی کانفرنس میں جن باتوں پر بات ہوئی ہے، انہیں آگے کیسے نافذ کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ ایسی کون سی چیزیں ہیں جنہیں جزوی اور مکمل طور پر نافذ کیا جارہا ہے، اس کے لیے کس طرح کی اضافی کوششوں کی ضرورت ہوگی۔ یقیناً یہ دو طرفہ تعلقات Russia US Bilateral Relations ہیں لیکن اب تک اسکی صورتحال اچھی حالت میں نہیں رہی ہے۔