پولیس کے ذریعہ حراست میں لئے گئے ایک کالے شخص کی ہلاکت کے بعد ریاستہائے متحدہ میں پانچ روز سے پھیلی بدامنی کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔
اتوار کے روز دنیا بھر میں اخباری صفحات پر نمایاں ہونے والی خبروں میں امریکی ریاستوں میں ہو رہے پرتشدد مظاہروں کی خبروں نے جگہ بنائی جبکہ وبائی امراض کوویڈ 19 کو دوسرے مقام پر جگہ دی گئی۔
واضح ہو کہ سیاہ فام جارج فلائیڈ 25 مئی کو منی پولیس میں اس وقت ہلاک ہو گیا تھا جب اس کی گردن کو ایک سفید فام پولیس افسر نے گھٹنے سے دبا کر رکھا تھا۔
امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام مردوں اور خواتین کی ہلاکتوں کے سلسلے میں یہ تازہ ترین واقعہ تھا۔
امریکی مظاہرین کی حمایت میں اتوار کے روز وسطی لندن میں ہزاروں افراد جمع ہوئے اور انہوں نے نعرے لگائے۔ انہوں نے انصاف نہیں، امن نہیں، کتنے اور ہیں، جیسے نعرے بلند کئے۔ اس دوران مظاہرین نے وبائی امراض کی وجہ سے برطانیہ کی حکومت کے ذریعہ ہجوم پر پابندی کے قوانین کو بھی نظرانداز کیا اور پولیس نے انہیں نہیں روکا۔