اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ: مظاہرین پر نامعلوم شخص نے کار چڑھا دی، 6 زخمی - امریکہ

نیویارک میں ایک نامعلوم شخص نے مظاہرین پر کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ ںيويارک میں بلیک لائیو میٹر کے نام سے مظاہرہ کیا جارہا تھا جس میں 40 سے 50 افراد شریک تھے۔

Protesters in New York City struck by car; 6 injured
امریکہ: مظاہرین پر نامعلوم شخص نے کار چڑھا دی، 6 زخمی

By

Published : Dec 12, 2020, 8:32 PM IST

امریکی ریاست نیویارک میں احتجاج مظاہرہ کیا جا رہا تھا کہ ایک نامعلوم شخص نے مظاہرین پر کار چڑھا دی۔ نیویارک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اس واقعہ میں 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

امریکہ: مظاہرین پر نامعلوم شخص نے کار چڑھا دی، 6 زخمی

پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بعد کار ڈرائیور اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس نے جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا کار جان بوجھ کر لوگوں پر چڑھائی گئی یا یہ ایک اتفاقیہ ٹریفک حادثہ تھا۔

اطلاعات کے مطابق نیویارک میں سياہ فام افراد پر تشدد کے خلاف احتجاج کے دوران یہ واقعہ پیش آیا جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی تھی تاہم پولیس نے صورتحال کو قابو میں کرلیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details