اردو

urdu

ETV Bharat / international

چلی میں احتجاج جاری - چلی کے صدر سیبسٹین پینیرا

چلی کے صدر سیبسٹین پینیرا نے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے آٹھ وزراء کو ہٹا کر ان کی جگہ نئے وزراء کو شامل کیا ہے۔

چلی میں احتجاج

By

Published : Oct 30, 2019, 7:18 PM IST

جنوبی امریکہ کے شہر چلی میں 19 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک ایمرجنسی کے دوران پولیس کارروائی میں کم از کم 20 لوگوں کی موت ہو گئی اور 473 زخمی ہو گئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے یہ اطلاع دی۔

احتجاج میں 20 سے زائد افراد ہلاک، 473 زخمی ہوئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس دوران پولیس اہلکار اور فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ احتجاجی مظاہروں کے 1227 واقعات ہوئے ہیں اور ان میں آتش زنی، لوٹ مار اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا وغیرہ شامل ہے۔

مظاہرین نے اس مدت میں پولیس کی 455 کاریں، 49 سب وے اسٹیشنوں اور 26 بسوں میں آگ لگا دی۔ سیکورٹی فورسز نے کرفیو کی مدت میں 7166 افراد کو گرفتار کیا اور 2037 لوگوں کو جیل بھیجا گیا ہے۔

چلی کے صدر سیبسٹین پینیرا نے حکومت مخالف مظاہروں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے آٹھ وزراء کو ہٹا کر ان کی جگہ نئے وزراء کو شامل کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details