جمہوریت کے موضوع پر ہونے والی دو روزہ ورچول کانفرنس جمہوریت سمٹ کے آغاز پر امریکی صدر جو بائیڈن Joe Biden In Summit for Democracy نے عالمی رہنماؤں سے خطاب کیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمہوری اصولوں اور اقدار کا تحفظ موجودہ وقت کا چیلنج Protecting Democracy is Challenge ہے، جمہوریت کو عالمی انسانی حقوق کے لیے اور دنیا بھر میں جاری اور خطرناک چیلنجز کے پیش نظر حمایت کی ضرورت ہے۔
عالمی سطح پر جمہوری اقدار میں گراوٹ کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ عالمی سطح پر جو اعداد و شمار ہمارے سامنے آرہے ہیں وہ کافی حد تک غلط سمت کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے عالمی رہنماؤں سے کہا کہ یہ ایک اہم وقت ہے اور جمہوری اقدار کو تقویت دینے کے لیے انہیں اپنی کوششوں کو دو گنا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ اور ہم خیال اتحادیوں کو دنیا کو دکھانے کی ضرورت ہے کہ جمہوریت معاشرے کے لیے آمریت سے کہیں بہتر ہے۔
صدر بائیڈن نے اس موقع پر وعدہ کیا کہ امریکا جمہوری قدروں کے فروغ کے پروگراموں کے لیے 424 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جس کا مقصد میڈیا کی آزادیوں کے تحفظ فراہم کرنا، بدعنوانی کے خلاف جنگ اور دنیا بھر میں آزادانہ انتخابات کی حمایت کرنا ہے۔
جرمنی کے نئے چانسلر اولاف شولز نے بھی خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ دنیا بھر میں جمہوری اقدار کو خطرہ لاحق ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی قوم پرستی، غلط معلومات پھیلانے کی مہم اور نفرت انگیز تقاریر کے پیش نظر ہمیں اپنے جمہوری اداروں کو اندرونی اور بیرونی سطح پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔