ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے ایک جیل میں اس وقت ہنگامہ بپا ہو گیا جب قیدیوں سے کورونا وائرس کے خوف سے صفائی ستھرائی سے متعلق احتجاج کرنا شروع کر دیا۔
قیدیوں کے ہنگامے کا ویڈیو قیدیوں میں سے بعض اپنے ہاتھوں میں چھری اور نیزے لیکر جیل کی چھت پر چڑھ گئے اور وہیں سے نیزے لہرانے کے ساتھ ہی آوازیں نکالنے لگے۔ جیل حکام نے ان سے بات چیت کرنے کی کوشش کی۔
جیل کے باہر ان قیدیوں کے رشتے دار پریشاں حال دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایک قیدی کی ماں نے بتایا کہ ہر جگہ پوہ اور خون ہے۔ یہ لوگ یہاں حفظان صحت کے بغیر کیسے رہتے ہیں۔ وہ یہاں اسی طرح رہ رہے ہیں۔ یہ خوفناک ہے۔
جیل میں بند ایک قیدی کی خاتون دوست کا کہنا ہے کہ 'مجھے بتایا گیا ہے کہ ان میں پانی، بجلی، گیس، یہاں تک کہ کھانے کی کمی ہے۔ انہیں جو کھانا ملتا ہے وہ کافی نہیں ہوتا ہے۔ ایک ہی عمارت میں 80 لوگ رہتے ہیں۔ کوڈ 19 کی وجہ سے گھر والے روزانہ کھانہ نہیں لا سکتے ہیں'۔
خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں میں ارجنٹائن کی جیلوں کے اندر احتجاج میں اضافہ ہوا ہے۔
بیونس آئرس صوبے میں آٹھ جیل یونٹوں کے ایک ہزار سے زائد قیدی بھوک ہڑتال پر ہیں جس کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں نظر بند رکھا جائے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اعلی فوجداری عدالت نے معمولی جرائم میں سزا یافتہ افراد کی قید کے لئے نچلی عدالتوں کو متبادل اقدامات کرنے کی سفارش کی تھی۔