اردو

urdu

ETV Bharat / international

کینیڈا کے وزیراعظم نے اظہار آزادی کی حد بندی پر زور دیا

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ان پیچیدہ مسائل پر ذمےداری کے ساتھ ڈائیلاگ کے لیے معاشرہ تیار ہے اور بات چیت کی جانی چاہئے۔

sdf
sdf

By

Published : Oct 31, 2020, 5:29 PM IST

کینیڈاکے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اظہار آزادی کی حد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش کی جانی چاہیے کہ غیر ضروری طور پر لوگوں کی دل آزاری نہ ہو۔ آزادی اظہار رائے کا دفاع ضرور کیا جائے لیکن حدود کے بغیر نہیں۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ 'ہمیں دوسروں کے احترام کے ساتھ کام کرنا چاہیے اور کوشش کرنی چاہیے کہ غیر ضروری طور پر لوگوں کی دل آزاری نہ ہو'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں یہ پتہ ہونا چاہئے کہ ہمارے منھ سے نکلے الفاظ اور ہمارے اعمال کا دوسروں پر کیا اثر مرتب ہو رہا ہے'۔

وزیراعظم کینیڈانے کہا کہ ان پیچیدہ مسائل پر ذمےداری کے ساتھ ڈائیلاگ کے لیے معاشرہ تیار ہے اور بات چیت کی جانی چاہئے۔

قبل ازیں مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے بھی دل آزاری والے کارٹون کی فرانس میں اشاعت کی پُر زور مذمت کی اور پیغمبر اسلام کے یومِ ولادت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی نبی یا پیغمبر کی شان میں گستاخی مذہبی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details