صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی دو قراردادیں امریکی ایوان نمائندگان میں منظور کی گئی ہیں۔اس منظوری کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے تیسرے ایسے صدر ہوں گے جن کے خلاف امریکی ایوانِ نمائندگان نے مواخذے کی منظوری دی ہے۔
امریکی صدر پر الزامات ہے کہ انھوں نے یوکرین پر ذاتی سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا اور کانگریس کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔