اردو

urdu

ETV Bharat / international

پومپيو کا کولمبیا دورہ حزب اللہ کے خطرے پر مرکوز ہوگا - امریکہ کی وزارت خارجہ کے ایک سینیئر افسر

امریکہ کی وزارت خارجہ کے ایک سینیئر افسر نے  بتایا کہ پومپيو دہشت گردی کے مسئلے پر کولمبیا میں اگلے ہفتے شروع ہو رہے وزراء خارجہ کے اجلاس میں حصہ لینے کے لیے 20 جنوری کو بگوٹا جائیں گے۔

پومپيو کا کولمبیا دورہ حزب اللہ کے خطرے پر مرکوز ہوگا: امریکہ
پومپيو کا کولمبیا دورہ حزب اللہ کے خطرے پر مرکوز ہوگا: امریکہ

By

Published : Jan 17, 2020, 12:43 PM IST

امریکہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپيو آئیندہ ہفتے شروع ہو رہا کولمبیا کا دورہ لبنان کی شدت پسند تنظیم حزب اللہ پر مرکوز رہے گا۔
ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ پومپيو دہشت گردی کے مسئلے پر کولمبیا میں اگلے ہفتے شروع ہو رہے وزراء خارجہ کے اجلاس میں حصہ لینے کے لیے 20 جنوری کو بگوٹا جائیں گے۔

افسر نے کہا کہ وزیر کی توجہ حزب اللہ پر بھی ہوگی۔ ایران کے بڑے شدت پسند مغربی ایشیا کے لیے ہی خطرہ نہیں ہے، بلکہ ہمارے لیے بھی خطرہ ہے۔ یہ خطرہ آج بھی برقرار ہے۔

افسر کے مطابق پومپيو اس دوران وینزویلا کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details