امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں ایک پولیس افسر کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ یہ فائرنگ ہیوسٹن کے شمالی علاقے میں ایک موٹل کے سامنے دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب ہوئی۔
مقامی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ پولیس اہلکار نے مدد حاصل کرنے کے لئے تاج ان اینڈ سوئٹ موٹل کے اندر جانے کی بھی کوشش کی لیکن وہ لابی میں دم توڑ گیا۔ عینی شاہدین نے یہ بھی بتایا کہ سڑک کے پار سے متعدد گولیاں چل رہی ہیں اور مشتبہ حملہ گولی باری کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔