اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ: مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی کارروائی - ری پبلکن پارٹی

ٹرمپ کے حامیوں پر حملوں کے بعد پولیس دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بائیں بازوؤں کے اراکین کو منتشر کرنے کے لئے کالی مرچ کا سپرے استعمال کر رہی ہے۔

Police use pepper spray to scatter Leftists in DC after attacks on Trump's fans
ٹرمپ حامی اور بلیک لیوز میٹر اور اینٹیفا کے کارکن کے درمیان آپسی تصادم کا منظر بھی دیکھا گیا

By

Published : Nov 15, 2020, 11:12 AM IST

ٹرمپ کے حامیوں پر حملوں کے بعد پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کالی مرچ کے اسپرے کا استعمال کیا ہے۔

ویڈیو

اطلاع کے مطابق یہ ریلیاں زیادہ تر پر امن تھیں لیکن پرتشدد جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب بلیک لائیوز میٹر اور اینٹیفا کے کارکن وہائٹ ہاؤس سے کئی سو فٹ کے فاصلے پر جمع ہوئے اور ٹرمٹ حامیوں کے بکھرے ہوئے گروہوں کو ہراساں کیا۔

بتایا جارہا ہے کہ بائیں بازو کے کارکنوں نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں سے بد سلوکی کرنے کی کوشش کی۔

ٹرمپ حامی اور بلیک لیوز میٹر اور اینٹیفا کے کارکن کے درمیان آپسی تصادم کا منظر بھی دیکھا گیا

انہوں نے کم سے کم شہر کے ایک ہوٹل کا محاصرہ کر لیا جس سے پولیس کو بھیڑ کو زبردستی منتشر کرنے کے لیے مرچ کے اسپرے کا استعمال کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

اطلاع کے مطابق یہ ریلیاں زیادہ تر پر امن تھی

واضح رہے کہ ری پبلکن پارٹی کے حامیوں نے مزید چار برس حکمرانی کا مطالبہ کرنے کے لئے ملک کے دارالحکومت میں ریلی نکالی اور ان کا کہنا ہے کہ انتخابی فتح کے لیے ووٹنگ کی گنتی کے دوران بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کی گئی ہے۔

تکرار کے دوران متعدد گرفتاریاں بھی کی گئیں۔ پولیس کی دو لائنوں کے راستے میں ٹرمپ کے مداحوں اور نفرت کرنے والوں کو الگ کر دیا گیا جو آہستہ آہستہ اس علاقے کو چھوڑ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details