انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی وہی کررہے ہیں جو امریکہ کر رہا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بین الاقوامی اسٹیج پرامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور امریکی قانون سازوں کی موجودگی میں کہا کہ بھارت میں سب کچھ ٹھیک ہے۔
این آر جی اسٹیڈیم میں تاریخی ریلی ’ہاؤڈی مودی‘ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سب کچھ ٹھیک ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف بھارتی زبانوں پنجابی، گجراتی، بنگلہ اور ہندی کے جملے دہرائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی اپنے صبرکو پہنچانتے ہیں لیکن وہ اب ترقی کے تئیں بے صبر ہوگئے ہیں۔
بھارت میں سب کچھ ٹھیک ہے: مودی انہوں نے کہا 'ہم خود کو بدل رہے ہیں اور چیلنج کر رہے ہیں، ہم اپنے مقصد کو بلند کررہے ہیں اور بلندی حاصل کررہے ہیں‘۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندرمودی کی قیادت میں بھارت اور امریکہ کی دوستی کی پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور بھارت اپنے ملکوں کی سرحدوں کے تحفظ اور ’ دہشت گردی‘ سے شہریوں کو بچانے کے تئیں پابند عہد ہیں۔
امریکی صدر نے وزیر اعظم مودی کو امریکہ کا سب سے مخلص دوست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی وہی کررہے ہیں جو امریکہ کر رہا ہے۔