اردو

urdu

ETV Bharat / international

Modi to address UNGA: مودی یو این جی اے اجلاس کے لیے نیویارک پہنچ گئے - क्वाड शिखर सम्मेलन में लिया हिस्सा

وزیراعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے نیویارک پہنچ چکے ہیں، مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’نیو یارک شہر پہنچ گیا ہوں۔ شام 6.30 بجے ( ہندوستانی وقت کے مطابق) یو این جی اے سے خطاب کروں گا‘‘۔

Modi arrives in New York for UNGA summit
مودی یو این جی اے اجلاس کے لیے نیویارک پہنچے

By

Published : Sep 25, 2021, 12:29 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی امریکی دورے کا پہلا مرحلہ دارالحکومت واشنگٹن میں پورا کرنے کے بعد ہفتہ کے روز نیویارک پہنچے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 76ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔

مودی یو این جی اے اجلاس کے لیے نیویارک پہنچے

مودی نے آج ایک ٹویٹ میں کہا ’’نیو یارک شہر پہنچ گیا ہوں۔ شام 6.30 بجے ( ہندوستانی وقت کے مطابق) یو این جی اے سے خطاب کروں گا‘‘۔

بشکریہ ٹویٹر

وہیں، نیویارک پہنچنے پر ہندوستانی نژاد لوگوں نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس کے علاوہ تمام لوگوں نے وندے ماترم اور بھارت ماتا کی جئے کے نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ پی ایم مودی کا اقوام متحدہ سے یہ چوتھا خطاب ہوگا۔ اس سے قبل سال 2014 میں مودی نے پہلی بار اقوام متحدہ سے خطاب کیا۔ 2019 میں بھی پی ایم مودی نے اقوام متحدہ سے خطاب کیا۔ گزشتہ سال یعنی 2020 میں کوویڈ کی وجہ سے پی ایم مودی کا ورچوئل ایڈریس تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز امریکی صدر جوزف آر بائیڈن کے ساتھ اپنی پہلی دوطرفہ ملاقات کی اور پھر بعد دوپہر امریکی صدر اور جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم کے ساتھ انڈو پیسفک خطے پر قائم کواڈ رینگولر فریم ورک (کواڈ) کی پہلی چوٹی کانفرنس میں شرکت کی۔

مودی نے کواڈ میٹنگ میں کئی اہم مسائل ابھارے جن میں دہشت گردی اور مذہبی بنیاد پرستی سے مقابلہ، موسمیاتی تبدیلی، جدید ٹیکنالوجی ، کووڈ وبا سے مقابلہ ، انڈو پیسفک خطے میں سکیورٹی وغیرہ کے اہم مسائل شامل ہیں۔

وزیراعظم نے یکساں بین الاقوامی سفری پروٹوکول بنانے کی تجویز دی جس میں کووڈ ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ کی ریکوگنائزیشن شامل ہے۔ اس تجویز کی کواڈ کے دیگر ارکان نے بھی تعریف کی۔

قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی تین روزہ امریکہ کے دورہ پر ہیں۔ ان کے ساتھ وفد میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال ، سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا اور دیگر اعلیٰ سینئر حکام وفد بھی امریکہ گئے ہیں۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر پہلے ہی امریکہ میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details