جرمنی کی کمپنی بایواین ٹیک اور امریکہ کی دوا ساز کمپنی فائزر نے ایک سال کے اندر کورونا ویکسین کی تقریباً 300 کروڑ خوراک کے پروڈکشن استعداد فروغ دینے کا دعویٰ کیا ہے۔ بایو این ٹیک کے سی ای او اوگُرساہِن نے بدھ کے روز بلومبرگ کے انٹرویو میں یہ دعویٰ کیا۔
مسٹر ساہِن نے کہا 'ہم اپنی ویکسین پروڈیکشن استعداد کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ سنہ 2022 تک ہم کورونا ویکسین کی تقریباً 300 کروڑ خوراک بنا سکتے ہیں، حالانکہ یہ ڈیمانڈ سمیت کئی دیگر وجوہات پر منحصر ہے'۔