گلوبل فارما کمپنی فائزر کے چیئرمین اور سی ای او البرٹ بورلا نے پیر کے روز کہا کہ کمپنی اپنی امریکہ، یورپ اور ایشیاء کے تقسیم مراکز سے 70 ملین امریکی ڈالر (510 کروڑ روپے سے زائد) کی لاگت سے تیار اپنی دواؤں کو بھارٹ میں کووڈ 19 کے علاج کے لئے بھیج رہا ہے۔
انہوں نے فائزر انڈیا کے ملازمین کو ارسال کردہ ایک میل میں کہا کہ "ہم لوگ بھارت میں کووڈ 19 کی سنگین صورتحال سے کافی فکر مند ہیں''۔ بعد میں اس میل کو انہوں نے اپنے لنکڈ ان پر شیئر کیا۔
بورلا نے کہا کہ "ہم اس بیماری کے خلاف بھارت کی لڑائی میں شراکت دار بننے کے لئے پرعزم ہیں اور تیزی سے اپنی کمپنی کی تاریخ میں سب سے بڑی انسانی امدادی کوششوں کو متحرک کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔"