امریکی ملٹی نیشنل دواساز کارپوریشن 'فائزر' نے جمعہ کو کہا کہ کمپنی نے امریکہ میں ہنگامی صورتحال کے مد نظر کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت طلب کی ہے۔
ایف سی ڈی کے ویکسین ڈویژن کے ایک سابق ڈائریکٹر جیسی گڈمین نے کہا کہ ہنگامی استعمال کی اجازت ایف ڈی اے کو قانون کے ذریعہ دیا گیا ایک اختیار ہے، جس کا مقصد بنیادی طور پر صحت عامہ کی ہنگامی صورت حال سے متعلق مدد فراہم کرنا ہے۔
فائزر انکارپوریشن کی یہ کارروائی، جرمن پارٹنر بائیو ٹیک کے اس اعلان کے بعد کی گئی، جس میں کہا گیا کہ اس کی ویکسین کورونا کے 95 فیصد معاملات کو روکنے میں کار آمد ثابت ہو رہی ہے۔