اردو

urdu

ETV Bharat / international

پیرو: اب تک کا سب سے کم عمر نومولود بچہ کورونا سے صحتیاب

عموما بچوں کی پیدائش 40 ہفتوں میں ہوتی ہے، لیکن اس بچے کی پیدائش 23 ہی ہفتے میں ہو گئی تھی۔ پیدائش کے وقت بچے کا وزن محض 542 گرام تھا۔ اس کی پیدائش کو ایک ماہ ہو چکا ہے۔ وقت سے پہلے پیدا ہونے والا یہ اب تک کا سب سے چھوٹا بچہ کورونا سے متاثر ہوا ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Jul 19, 2020, 10:15 PM IST

جنوبی امریکہ کے ساحل پر آباد چھوٹے سے ملک پیرو میں قبل از وقت پیدا ہونے والا ایک بچہ کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا، لیکن خاص بات یہ ہے کہ یہ بچہ فی الحال کورونا سے مکمل طور پر صحتیاب ہو چکا ہے۔

ویڈیو

دارالحکومت لیما کے ایڈگارڈو ریباگلیاٹی اسپتال میں نوزائیدہ کو 30 دنوں تک آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ بالآخر صحتیابی کے بعد بچے کی ماں کو اس سے ملنے کی اجازت دے دی گئی۔

نومولود بچے کی ماں لیسی یایا مارکویز نے بتایا کہ 'یہ ایک بہت مشکل اور پیچیدہ مہینہ رہا ہے، لیکن اب بھی ہم اسی مرحلے میں ہیں۔ اور جلد ہی ہم اس میں کامیابی حاصل کر لیں گے'۔

خیال رہے کہ عموما بچوں کی پیدائش 40 ہفتوں میں ہوتی ہے، لیکن اس بچے کی پیدائش 23 ہی ہفتے میں ہو گئی تھی۔ پیدائش کے وقت بچے کا وزن محض 542 گرام تھا۔ اس کی پیدائش کو ایک ماہ ہو چکا ہے۔ وقت سے پہلے پیدا ہونے والا یہ اب تک کا سب سے چھوٹا بچہ ہے، جو کورونا سے متاثر ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details