اردو

urdu

ETV Bharat / international

پیرو کانگریس عبوری صدر مقرر کرنے میں ناکام - Peru

جنوبی امریکی ملک پیرو میں عبوری صدر مینول میرنو نے اتوار کو مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور پیرو کانگریس ملک میں نیا عبوری صدر مقرر کرنے میں ناکام رہا ہے۔

sdf
fsd

By

Published : Nov 16, 2020, 10:25 PM IST

پیرو کانگریس ملک میں حکومت مخالف مظاہرے کے تناظر میں نیا عبوری صدر مقرر کرنے میں ناکام رہا ہے۔

پیرو کانگریس کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا پہلے ووٹنگ کے نتائج میں 42 ووٹ حمایت میں اور 52 ووٹ مخالفت میں پڑے جبکہ 25 غیر حاضر رہے۔ ورچول سیشن معطل کر دیا گیا۔

کانگریس نے اتوار کے روز ایمرجنسی سیشن کے دوران ووٹ دینے والے اراکین کی فہرست جاری کی تھی اور روسیو سلوا سینٹیسٹیبن کو عبوری صدر اور فرانسسکو سگاسٹی ہوچہاسلر کو عبوری اولیں نائب صدر کے بطور مقرر کرنے کی تجویز رکھی گئی تھی۔

عبوری صدر مینول میرنو نے اتوار کو مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے ایک دن پہلے پیرو کی نئی حکومت کے 18 وزراء میں سے 13 نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا تھا۔

رشوت کے الزامات کے سلسلے میں صدر مارٹن وزکارا پر تحریک مواخذہ لانے سے متعلق کانگریس کے فیصلے کے بعد ملک میں شروع ہوئے مظاہروں کے دوران پولیس کی وحشیانہ کاروائی کی مخالفت میں یہ اقدام کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details