اردو

urdu

ETV Bharat / international

چلی میں کورونا کے 30 لاکھ سے زائد نمونوں کا پی سی آر ٹسٹ - نمونوں کا پی سی آر ٹسٹ

عالمی وبا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر لاطینی امریکی ملک چلی میں اس وبا کے پھیلنے کے آغاز سے لیکر اب تک 30 لاکھ سے زائد پولیمرائز چین ری ایکشن (پی سی آر) جانچ ہوچکی ہے۔

pcr test of corona in chile
چلی میں کورونا کے 30 لاکھ سے زائد نمونوں کا پی سی آر ٹسٹ

By

Published : Sep 20, 2020, 7:28 PM IST

چلی کے وزیر صحت انرک پیرس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صحت سے متعلق کارکنان کی شاندار کاوشوں سے ملک میں کووڈ۔19 کے نمونوں کی ٹسٹنگ سے اب تک 30 لاکھ سے زائد 30،10،713 سے زیادہ ’پولیمرائز چین ری ایکشن‘ (پی سی آر) ٹسٹ ہوچکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 34،822 سے زائد نمونوں کی پی سی آر ٹسٹنگ کی جاچکی ہے۔

چلی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1848 نئے کیسز کی تصدیق کیے جانے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4،44،674 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران کورونا کے 55 مریضوں کی موت سے ملک میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 12،254 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details