سویڈن کے مرکزی بینک نے الفریڈ نوبل کی یاد میں معاشیات کے نوبل انعام کا اعلان کیا تھا جبکہ 2020 کےلیے یہ ایوارڈ دو امریکیوں پال ملگرام اور اسٹافورڈ یونیورسٹی کے رابرٹ ولسن کو دیا گیا۔
ہر سال معاشیات میں نوبل انعام کےلیے درخواست دہندگان رائل سویڈش آف سائنسز کی نوبل کمیٹی میں اندراج کرتے ہیں اور معاشیات میں نوبل انعام فاتحین کا انتخاب نوبل کمیٹی ووٹنگ کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ نوبل کمیٹی برائے اقتصادیات کا آغاز سب سے پہلے بنک آف سویڈن نے 1968 میں کیا تھا اور معاشی تجزیہ میں متحرک ماڈل تیار کرنے اور اس پر عمل درآمد کرنے کےلیے رینجر فرٹز اور جان ٹنبرگن کو معاشیات میں پہلا نوبل انعام 1969 میں دیا گیا تھا۔