امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یورپ اور برازیل سے آنے والے مسافروں سے کورونا وائرس سے متعلق پابندی نہیں ہٹائی جائے گی۔
امریکہ کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر کیے گئے اعلان کے مطابق امریکہ یورپ، برطانیہ، آیرلینڈ اور برازیل سے آنے والے مسافروں پر 26 جنوری سے کووِڈ۔19 پابندی ہٹائی جائیگی۔
مسٹر بائیڈن کے ترجمان جین ساکی نے پیر کے روز ٹویٹ کیا ’ہماری میڈیکل ٹیم کی صلاح کے مطابق انتظامیہ کا 26 جنوری سے ان پابندیوں کو ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ در اصل کووِڈ۔19 کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی سفر کے حوالے سے صحت عامہ کی تدابیر کو مستحکم کرنے کا ہمارا منصوبہ ہے‘۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی اینکر کے مبینہ چیٹ پر عمران خان کو ملا تنقید کا موقع
امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف براداری تقریب کل منعقد ہونی ہے۔ اس دوران حلف برداری تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے 21 ہزار نیشنل گارڈز کو تعینات کیا گیا ہے۔