امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں کانگریس کے ایک رکن بل کیٹنگ کو 'کئی دہائیوں سے افغانستان میں پاکستان کا فعال اور منفی کردار، انٹر سروسز انٹیلیجنس ایجنسی کے طالبان کے ساتھ قریبی تعلقات'کے موضوع پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'اس معاملے میں پاکستان کا جو کردار رہا ہے اس کی جانب رکن پارلیمنٹ نے بہت صحیح اشارہ کیا ہے'۔
انہوں نے بتایا کہ 'افغانستان کے مستقبل میں پاکستان کا کردار ہمیشہ داؤ لگانے کی رہی ہے اور ان میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے عسکریت پسندوں کو پناہ دی ہے اور بعض اوقات اس نے انسداد دہشت گردی کے معاملات میں بھی ہماری مدد کی ہے'۔