امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرک نے بتایا کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک 10 لاکھ سے زائد بچے متاثر ہو چکے ہیں۔
یہاں 12 نومبر تک کورونا سے متاثر بچوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 464 درج کی گئی ہے۔ 12 نومبر کے آخر تک اس ہفتے میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 11 ہزار 946 بچے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جن کی تعداد گذشتہ کسی بھی ہفتے کے مقابلے زیادہ ہے۔
اکیڈمی کی صدر سیلی گوزا نے کہا کہ اس سے پہلے انھوں نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے تھے، لیکن اس طرح کمیونٹیز میں وائرس کا اثر نہیں دیکھا تھا۔
گوزا نے امریکی حکومت سے فوری طور پر نئی قومی حکمت عملی نافذ کرنے کی گذارش کی، تاکہ وائرس کے معاملات میں کمی کی جا سکے۔ مزید برآں انہوں نے ایک قومی سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 14 فیصد والدین نے اپنے بچوں کی صحت کی خرابی سے متعلق بات کہی ہے۔