اوٹاوا کے میئر جم واٹسن نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لگائی گئی پابندیوں اور لازمی ویکسینیشن کے خلاف مظاہروں کے درمیان Anti-COVID Rules Protests in Canadaکینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ہنگامی حالات کا اعلان کیا ہے۔Ottawa Declares State of Emergency
شہر کی انتظامیہ نے اتوار کے روز کہا کہ’’ہنگامی حالات کا اعلان شہر میں جاری مظاہروں سے رہائشیوں کو لاحق سنگین خطرے کی عکاسی اور دوسرے دائرہ اختیار اور حکومتی سطحوں سے تعاون کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔"
انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ میئر جم واٹسن نے اوٹاوا شہر کی انتظامیہ کو اتوار کے روز اعلان کردہ ہنگامی حالات سے مستثنیٰ قرار دیا ہے تاکہ ضروری خدمات کے کام کو جاری رکھنے اور فرنٹ لائن ورکرز کے لیے ضروری سامان خریدنے میں مدد ملے۔
اس سے قبل اتوار کو واٹسن نے اوٹاوا کے سی ایف آر اے ریڈیو پر کہا تھا کہ ’’شہر کے احتجاج میں غیر ذمہ داری اور مجرمانہ رویہ عروج پر ہے، اور ٹرک ڈرائیوروں اور مظاہرین کی طرف سے بڑی رکاوٹوں کی وجہ سے شہر کے رہائشی اور مقامی کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔اس وقت صورتحال مکمل طور پر قابو سے باہر ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: Anti-COVID Rules Protests in Canada: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اہل خانہ کے ساتھ خفیہ مقام پر منتقل
کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں اتوار کو مظاہروں کے دوران سات افراد کو گرفتار کیا گیا اور کئی گاڑیاں اور ایندھنوں کے ٹینکر ضبط کر لیے گئے۔