سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گذشتہ رات مظاہرین کی تعداد انتہائی کم رہ گئی تھی، واشنگٹن اب مکمل کنٹرول میں ہے۔
واشنگٹن سے 5 ہزار نیشنل گارڈز کی واپسی کا آغاز
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دارالحکومت واشنگٹن میں تعینات 5 ہزار نیشنل گارڈز کو واپس بھیجنے کے احکامات دیے ہیں۔ نیشنل گارڈز کے اہلکاروں کو اتوار کو جارج فلائیڈ کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے واشنگٹن میں تعینات کیا گیا تھا۔
واشنگٹن سے 5 ہزار نیشنل گارڈز کی واپسی کا آغاز
انہوں نے کہا کہ نیشنل گارڈز کے جوان اپنے اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ لیکن اگر ضرورت پڑی تو انہیں فوری طور پر واپس بلایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو امریکہ میں پولیس نے قتل کر دیا تھا جس کے بعد واشنگٹن سمیت امریکہ کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔